پاکستانتازہ ترین

مخلوط حکومت کیلئے جوڑ توڑ، زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

گزشتہ روز لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آصف زرداری سے ملاقات میں قائد ن لیگ نواز شریف کا پیغام پہنچایا، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعتوں کا مل کر ساتھ چلنے اور حکومت سازی کے لیے رابطہ اور ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ اب ہمیں حکومت سازی کے لیے معاملات کو طے کرنا چاہیے، جمہوریت میں استحکام کے لیے مل کر فارمولا طے کرنا ہو گا۔

شہباز اور زرداری کی ملاقات، مل کر ساتھ چلنے اور حکومت سازی کیلئے رابطوں پر اتفاق

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے ملاقات میں آصف زرداری نے کہا کہ ہم اپنی جماعت سےمشاورت کرتے ہیں اور آپ بھی کرلیں۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker