پاکستانتازہ ترین

بلوچستان میں پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز خواتین ونگ پاکستان کی صدر آدی فریال تالپور سے میر چنگیز خان جمالی اور روزی خان کاکڑ نے ملاقات کی ۔ جمعرات کو زرداری ہاو¿س اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز خواتین ونگ پاکستان کی صدر آدی فریال تالپور سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی اور جنرل سیکر ٹری روزی خان کاکڑ نے ملاقات کی ،ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی وتنظیمی صورتحال، 8 فروری کو ہونے والی جنرل الیکشن ، بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے قیام کے لئے سیاسی پارٹیوں اور آزاد ارکان سے ہونے والے رابطوں سے متعلق تفصیلی طور پر چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔ صوبے میں حکومت کے قیام کے بعد عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور ریلیف پہنچانے کیلئے ابتدائی اقدامات کا آغاز کرے گی اور صوبے کے احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker