پاکستانتازہ ترین

پنجاب اسمبلی میں کس جماعت کے کتنے ارکان نے حلف اٹھایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا اور اسپیکر سبطین خان نے نئے ارکان سے حلف لیا۔

ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 371 کے اراکین میں سے 321 اراکین نے حلف اٹھایا۔

ن لیگ کے 193 ارکان اور سنی اتحاد کونسل کے 98 ارکان نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھایا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے 13 نومنتخب ارکان اور مسلم لیگ ق کے 10 ارکان نےحلف اٹھایا جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے 5 ارکان نے حلف اٹھایا۔

تحریک لبیک، مسلم لیگ ضیاالحق کے ایک ایک رکن نے حلف اٹھایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker