پاکستانتازہ ترین

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر

لاہور: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے سے ہٹانے کے لیے شہری مشکور حسین نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں صادق سنجرانی سمیت الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا اور انہوں نے الیکشن جیتا، الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ صادق سنجرانی بیک وقت دو سیٹیں نہیں رکھ سکتے، وہ غیرقانونی طور پر چیئرمین سینیٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے اور لاہور ہائیکورٹ انہیں بطور چیئرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker