پاکستانتازہ ترین

پاکستان ریلویزنے 50 ڈبوں پر مشتمل ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مال گاڑی چلادی

پاکستان ریلویزنے پچاس ڈبوں پر مشتمل ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مال گاڑی چلادی۔

مال گاڑی دو ہزار پانچ سو فٹ سے زائد طویل ٹرین پچاس ہاپر ویگنوں پر مشتمل ہے ۔ سنگل انجن پر چلنے والی مال گاڑی میں تین ہزارٹن وزن لے جایا جاسکے گا۔

طویل ترین فری ٹرین نے پپری یارڈ سے کوٹری کے درمیان آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل کیا۔ ایک سو ستائیس کلومیٹر کے فاصلے میں ٹرین ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی گئی۔ محکمہ ریلویز جلد طویل ترین ٹرین کو باقاعدہ فلیٹ کا حصہ بنائے گا۔

اس سے قبل زیادہ سے زیادہ چالیس ڈبوں پر مشتمل ٹرین چلائی جاتی تھی۔ کراچی سے اس وقت یومیہ دس سے زائد فریٹ ٹرینیں اندرون ملک روانہ ہورہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker