پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ پختونخوا کی جیل میں عمران خان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اڈیالا جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات 30 منٹ جاری رہی اور یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر دوہفتے کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کی اجازت سےمتعلق یقین دہانی کروائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker