انٹرنیشنلتازہ ترین

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کیخلاف تل ابیب میں مظاہرہ، جنگ بندی کا مطالبہ

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف تل ابیب میں مظاہرہ، مظاہرین کا حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کا مطالبہ۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے وزارت جنگ کے سامنے اسرائیلی شہر تل ابیب میں مظاہرہ کیا۔ اہل خانہ نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں غاصب حکومت کی جنگی کابینہ کی جانب سے کوئی سمجھوتہ نہ کیے جانے کے خلاف ایالون شاہراہ بند کردی۔

مظاہرین نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی گاڑی کو محاصرے میں لے لیا۔ مظاہرین نے حیفا میں بھی حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے فوری سمجھوتہ کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker