پاکستانتازہ ترین

رمضان میں صرف ایک بار عمرےکی اجازت ہوگی،سعودی وزارت حج وعمرہ

سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان میں صرف ایک بار عمرےکی اجازت ہوگی۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد زائرین کیلئے عمرے کی سہولت پیدا کرنا ہے،عمرے کی ادائیگی کیلئے ایپلی کیشن ‘نسک’ سے اجازت نامہ جاری کرانا ضروری ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے رمضان المبارک کے لیے خصوصی پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کے ساتھ منسلک جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے وزارت ثقافت کے تعاون سے رمضان سیزن 1445 ہجری کے لیے ایک منفرد پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرائی۔

سعودی حکام کے مطابق منفرد پاسپورٹ اسٹیمپ متعارف کرانے کا مقصد ماہ مقدس کی خوشی منانا اور ملک کے گہرے ثقافتی ورثے، روایات اور رمضان کے دوران منائے جانے والے رسوم و رواج کو بڑھانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker