پاکستانتازہ ترین

بہاولنگر: دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

بہاولنگر چک امروکا میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے۔

پولیس کے مطابق بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن اور ایک نوجوان کو ٹوکے کے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

چند روز قبل بہاولنگر میں خاتون کے ساتھ پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی کا واقعہ بھی سامنے آیا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون سے پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس بھی لے لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آرپی اوبہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker