پاکستانتازہ ترین

پی ایس ایل کی فاتح یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا فتح کے بعد جشن، فلسطینی جھنڈے لہرا دیے

پی ایس ایل فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ملتان کے 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا۔

فتح کے بعد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے فلسطینی جھنڈے لہراتے ہوئے گراؤنڈ کا چکر لگایا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجتی کیا۔

اسلام آباد کے وکٹری لیپ کے دوران اسٹیڈیم فلسطین کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔ فلسطین کے جھنڈے صرف اسلام آباد کے پاکستانی کھلاڑیوں نے تھام رکھے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker