پاکستانتازہ ترین

مریم، نواز اور زرداری پر ڈی آئی خان میں ایف آئی آرز ہیں، ایسا نہ ہو گھر پولیس بھیج دیں: علی امین کی دھکمی

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی ہے کہ مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری پرڈی آئی خان میں ایف آئی آر درج ہیں، ہمیں دھکمیوں سے اجتناب کریں ایسا نہ ہو کہ آپکے گھر پولیس بھیج دیں۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ وفاق اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تو ہم دیکھتےہیں یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی آر درج ہوئی پڑی ہیں، ہمیں دھکمیاں دینے سے اجتناب کریں ایسا نہ ہو کہ آپ کے گھر پولیس بھیج دیں۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی آپس میں لڑائی ہو لیکن ہم گریز کررہے ہیں، ہم پر جعلی ایف آئی آر درج ہیں چیلنج کرتا ہوں مجھے گرفتار کریں، یہ آئے تو پتہ چل جائے گا کہ کس میں کتنا زور اور دم ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ یہ ہمارے صوبے کے لوگوں کو کمزور سمجھ رہے ہیں، ہمارے کلچر نہیں کہ عورت سے متعلق بات کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker