پاکستانتازہ ترین

رمضان پیکج: یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 24 ارب تک پہنچ گئی

کراچی: یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 26 مارچ تک 24 ارب روپے پرپہنچ گئی۔

یوٹیلٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت سیل کا ہدف 36 ارب روپے مقرر ہے اور رواں سال رمضان پیکج کے تحت رکارڈ سیل کی توقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد زون کی سیل26 مارچ تک سب سے زیادہ 4 ارب 23 کروڑ 20 لاکھ روپے رہی۔

اس کے علاوہ لاہور زون 3 ارب87 کروڑ، پشاور زون 3 ارب 23کروڑ، ملتان زون3 ارب 20 کروڑ، فیصل آباد زون 2 ارب96 کروڑ اور ایبٹ آباد زون کی سیل26 مارچ تک 2 ارب40 کروڑروپے رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker