پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی 24 نشستوں کے ساتھ سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی

سینیٹ انتخابات کے بعد سینیٹ کی پارٹی پوزیشن جاری کردی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی 24 نشستوں کے ساتھ سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی سینیٹ میں نشستوں کی تعداد 19، 19 ہوگئی۔

جے یو آئی کی سینیٹ میں 5، ایم کیو ایم کے پاس 3 نشستیں ہیں،سینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی تعداد4 ہوگئی۔

سینیٹ میں اے این پی کی 3، بی این پی اور مسلم لیگ ق کی ایک، ایک نشست ہے،سینیٹ میں آزاد ارکان کی تعداد 5، نیشنل پارٹی کے پاس ایک نشست ہے۔

خیبر پختونخوا کی 11 نشستوں پر الیکشن نہیں ہوا، سینیٹ میں ارکان کی تعداد 85 ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker