پاکستانتازہ ترین

سیمنٹ کے تھیلوں پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخ کی تشہیر لازمی قرار

سیمنٹ مینوفیکچررز تھیلوں پر مینوفیکچرنگ ایکسپائری بہتر تاریخوں کو ظاہر کرنا لازمی قراردیدیا گیا ہے۔

سی سی پی نے کہا ہے کہ سیمنٹ کے تھیلوں پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخ کی لازمی تشہیرہوناچاہیے۔

کمپی ٹیشن کمیشن نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اورپی ایس کیو سی اے کو پالیسی نوٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معلومات کو چھپانے کا عمل دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ کے مترادف ہے۔

پانچوں قسم کے سیمنٹ کیلئے پاکستان اسٹینڈرڈ اسپیسی فکیشن میں ترمیم کریں،مینوفیکچررز خود ساختہ طور پر تاریخوں کو پرنٹ نہیں کرتے ہیں۔

اس طرح کی معلومات کا انکشاف نہ کرنا صارفین کو گمراہ کر سکتا ہے،معیاد ختم ہونے والے سیمنٹ کی خریداری انہیں خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker