پاکستانتازہ ترین

سندھ کابینہ کے مزید 8 وزرا نے حلف اٹھا لیا، مجموعی تعداد 18 ہوگئی

سندھ کابینہ کے مزید 8 وزرا نے حلف اٹھا لیا جس کے بعد سندھ میں وزرا کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی۔

گورنرہاؤس کراچی میں گورنر کامران ٹیسوری نے جام اکرام دھاریجو، محمد علی ملکانی، مخدوم محبوب الزمان ، دوست محمد راہموں، شاہد عبدالسلام تھیم، ریاض حسین شاہ شیرازی،شاہینہ شیرعلی،میرطارق علی تالپور سے صوبائی وزیر کے عہدے کاحلف لیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سمیت چیف سیکرٹری ، صوبائی وزرا اور میئر کراچی شریک ہوئے۔

توسیع کے بعد سندھ کابینہ میں وزرا کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔بعد میں سندھ حکومت نے وزیر اعلیٰ کی منظوری سے صوبائی وزرا کو قلمدان تفویض کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مخدوم محبوب الزمان کو بحالیات، محمد علی ملکانی کو جامعات اور بورڈ، شاہد تھیم کو محکمہ محنت ، اور شاہینہ شیر علی کو ترقی خواتین کا قلمدان دیا گیا۔

اس کے علاوہ ریاض شاہ شیرازی کو اوقاف اور زکوٰۃ وعشر، طارق تالپور کو سوشل ویلفیئر، جام اکرام دھاریجو کو صنعت و تجارت اور دوست محمد راہمو کو ماحولیات اور ساحلی ترقی کا قلمدان دیا گیا ہے۔

ایک اور نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی وزیر برائے جیل علی حسن زرداری کو محکمہ ورکس اینڈ سروسز کا قلمدان بھی دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker