پاکستانتازہ ترین

سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان انتقال کر گئے

سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

روئیداد خان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

روئیداد خان کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مردان کے چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے روئیداد خان اپنے طویل کیرئیر کے دوران مختلف اہم پوسٹوں پر تعینات رہے۔

روئیداد خان نے بطور چیف سیکرٹری سندھ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی، سیکرٹری وزارت سیاحت اور سیکرٹری وزارت لیبر بھی خدمات انجام دیں۔

اس کے علاوہ روئیداد خان سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری جنرل وزارت داخلہ، وفاقی وزیر برائے احتساب اور وزیراعظم و صدر پاکستان کے مشیر بھی رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker