پاکستانتازہ ترین

کوہلو: پی بی 9 میں ری پولنگ سے قبل دھماکا اور راکٹ حملہ

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ضمنی الیکشن کی ری پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا۔

ضلع کوہلو کے حلقہ پی بی 9 میں آج ری پولنگ ہورہی ہے جہاں نساؤ پولنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم سمت سے راکٹ داغا گیا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کوہلو میں آج علی الصبح نساؤ روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکا بھی ہوا تھا جس میں وڈیرہ رب نوازمحفوظ رہے جب کہ ان کی گاڑی کوشدید نقصان پہنچا تھا۔

حلقہ پی بی 9 کے 4 اسٹیشنز میں آج ری پولنگ ہورہی ہے مگر صبح ساڑھے 6 بجے کوہلو سے نکلنے والا پولنگ عملہ اب تک نساؤ پولنگ اسٹیشن نہ پہنچ سکا جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل شروع نا ہوسکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker