پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ریاض پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے۔

ریاض کے رائل ائیر پورٹ پر ڈپٹی گورنر عزت مآب شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ دورہ سعودی عرب کے دوران شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے مسائل کے انبار لگادیے

وزیراعظم کو اجلاس میں شرکت کی دعوت سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلائوس شویب نے دی ہے۔

وزیراعظم عالمی صحت ،فنانشل ٹیکنالوجیز ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، جامع ترقی، علاقائی تعاون، اور عالمی ترقی کے تناظر میں توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

پاکستانی سفیر احمد فاروق کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، سفارتی اسناد پیش کیں

اجلاس کی سائیڈ لائینز پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، عالمی اداروں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، وفاقی کابینہ کے اہم اراکین وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker