پاکستانتازہ ترین

کراچی میں ڈاکووں نے ایک اور نوجوان طالب علم کی جان لے لی

کراچی میں سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نجی یونیورسٹی کاطالب علم جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 22 سالہ مقتول نہال والدین کا اکلوتا بیٹا اور آرکیٹیکچر کا طالب علم تھا جب کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اس کا ماموں 32 سالہ ایاز زخمی ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ مقابلے کے دوران دونوں ڈاکو مارے گئے جب کہ مقتول کے ماموں کا کہنا ہے کہ نیہال کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ تھا جس سے دونوں ڈاکوؤں کو مارا۔

مقتول کے ماموں نیاز کے مطابق مقتول بھانجا اور زخمی ماموں سعدی ٹاؤن سے اپنے گھر نارتھ ناظم آباد جارہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی، اس دوران دونوں نے مزاحمت کی، نہال نے اپنے پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوکر ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلِیے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker