پاکستانتازہ ترین

پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گائیڈڈ راکٹ فتح ٹو 400 کلو میٹر تک مار سکتا ہے، فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم جدید نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے اور راکٹ سسٹم کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو مات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح ٹو میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے، الفتح ٹو میزائل کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے، یہ راکٹ سسٹم پاکستانی فوج کے روایتی خطرناک ہتھیاروں کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف، تینوں سروسز کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل کے فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔

دوسری جانب شاندار کامیابی پر فوجیوں اور سائنسدانوں کو صدر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مبارکباد پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker