کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر عمران زرکون، سیکرٹری بلدیات عبدالروف بلوچ، سیکرٹری پلاننگ لعل جان جعفر، اسپیشل سیکرٹری اسفندیار بلوچ،کمشنر کوئٹہ ڈویڑن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقات، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے سی ای او فیصل خان و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کو کمشنر کوئٹہ ڈویڑن/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقات کی جانب سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ کوئٹہ شہر سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرہ اٹھا لیا گیا ہے صفائی مہم دن رات دو شفٹوں میں جاری ہے تاریخ میں پہلی بار پشتون آباد میں صفائی مہم شروع کی گئی جبکہ سٹی نالہ سے 80 فیصد کچرہ صاف کیا گیا ماہ اگست سے کچرہ اٹھانے کے عمل کو آؤٹ سورس کردیا جائے گا جس کے بعد شہر میں کچرے کے جابجا ڈھیر دیکھنے کو نہیں ملیں گے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مستقل ملازمین کے علاوہ 1600 ملازمین ہیں جن کو ماہانہ 15000 روپے معاوضہ دیا جاتا ہےپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے بعد عارضی ملازمین کمپنی کی صوابدید پر ہوں گے جبکہ کارپوریشن کے مستقل ملازمین سے 58 نئے نواحی وارڈز کی میونسپل سروسز کا کام لیا جائے گا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ائیر پورٹ روڑ کنٹونمنٹ بورڈ ایریا کو بھی صفائی مہم میں شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہےشہر سے روزانہ 1600 ٹن کچرہ اٹھانے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے جملہ امور کو تمام تر قانونی ضابطوں کے مطابق نمٹایا جائے تاکہ شہر میں صفائی ستھرائی کی استعداد کار میں مجوزہ تین گنا اضافہ ہوسکے اس سلسلے میں ٹینڈرنگ پراسس کے تمام تر عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائےوزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کی واجب الادا تنخواہوں اور پینشن کی فوری ادائیگی اور گزشتہ ادوار کے غیر معمولی فیول اخراجات کی جانچ پڑتال کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ صفائی مہم میں گزشتہ دو ماہ کی کارکردگی نمایاں رہیتاہم اخراجات کا آڈٹ ضرور کرائیں گے محکمہ فنانس کی آڈٹ ٹیم گزشتہ دو ماہ کے اخراجات کا آڈٹ کرے گی جبکہ گزشتہ ادوار میں 70 کروڑ روپے کے فیول اخراجات کی تحقیقات انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کرے گی وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عیدالاضحٰی پر جاری صفائی مہم میں تعطل کے بجائے تیزی لائی جائےعیدالاضحٰی پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں نہیں ہوں گی عید پر سب کام کریں گے میں خود بھی چھٹی نہیں کروں گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ ائیر پورٹ روڑ شہر کا وہ مرکزی حصہ ہے جہاں سے بیرون ملک و دیگر شہروں سے مہمانوں کی آمد و رفت لگی رہتی ہے اس کنٹونمنٹ ایریا میں بھی میٹروپولیٹن کارپوریشن آج ہی سے صفائی مہم شروع کردے دیواروں کو صاف کرکے انہیں خوبصورتی سے ہم آہنگ کیا جائے اور یہاں مستقل صفائی کے لیے جامع اقدامات اٹھائے جائیں یہ شہر ہم سب کا ہے جس کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی بھی ہم سب کا فرض ہے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اچھی کارکردگی کو سراہیں گے جبکہ کسی بھی کمی کوتاہی کی نشادہی پر اسے درست کیا جائے گا ۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
Related Articles
Check Also
Close



