پاکستانتازہ ترین

سونا ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا

سونا ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت اڑھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 439 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 678 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41 روپے پر مستحکم رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker