بلوچستانتازہ ترین

سنجاوی ،مسلح افراد کاکوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پرفائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، تین زخمی

سنجاوی کے علاقے بغاؤ میں پاسرہ تنگی کے مقام پر مسلح افراد نے کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر فائرنگ کرکے پیٹرول چھڑک کر ٹرکوں کو آگ لگادی لیویز ذرائع کے مطابق ٹرکوں پر مسلح افراد کے حملے میں ایک ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ تین ڈرائیور زخمی ہوگئے۔مسلح حملہ اور چار ڈرائیوروں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔کوئلے سے لوڈ ٹرک ضلع دکی سے کوئلہ لوڈ کرکے پنجاب کے مختلف علاقوں کے لئے جارہے تھے۔مسلح افراد نے مین دکی کوئٹہ شاہراہ پر ٹرکوں کو نشانہ بنایا۔ٹرکوں پر فائرنگ اور پیٹرول چھڑکنے کے بعد پانچ ٹرک مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ چھٹے ٹرک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔واقعہ کے بعد لیویز اور ایف سی کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ٹرک ڈرائیور کے مطابق مسلح حملہ آوروں کی تعداد چھ تھی جو پیدل آئے تھے مسلح افراد نے آتے ہی اندھادھند فائرنگ شروع کی۔واقعہ میں جاں بحق ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی شناخت شاہ محمد ولد بازمحمد ساکن بغاؤ سنجاوی کے نام سے ہوگئی ہے۔جبکہ زخمیوں میں سے ایک زخمی عبدلقادر ولد عبدالمجید کا تعلق بھی بغاؤ کے علاقے سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker