پاکستانتازہ ترین

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

تین روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ہ پڑھائی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ابراہیم رئیسی کو مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں سپردخاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں، ایران میں باقاعدہ صدارتی انتخاب 28 جون کو ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker