پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر، آئندہ دنوں میں مزید اضافہ متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پورے ہفتے ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر متوقع ہے، شہری شدید گرمی سے بچنے کے لئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہری پورا ہفتہ دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ سے وقت گھروں کے اندر گزاریں، ڈھیلے ڈھالے ہلکے رنگ کے کپڑے زیب تن کریں، شہری گھروں سے نکلتے وقت چھتری اور پانی کی بوتل ساتھ رکھیں،سر، گردن اور چہرے کو ڈھانپ کر رکھیں انہوں نے کہا کہ شہری دھوپ کے چشموں کا استعمال کریں، دھوپ میں کھڑی بند گاڑی میں نہ بیٹھیں اور نہ ہی بچوں کو بٹھائیں، دھوپ میں نکلتے وقت سر پر کپڑا یا ٹوپی وغیرہ ضرور رکھیں انہوں نے کہا کہ بخار، جسم پر دانے ، تیز نبض، غنودگی، ہیٹ سٹروک کی علامات ہیں ، شہری اپنا اور اپنے گھروں والوں کی صحت کا خصوصی خیال رکھیں ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے تمام ضروری ادویات اور لوازمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا شہری زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بناکر ہی سن سٹروک یا ہیٹ وویو سے بچ سکتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker