پاکستانتازہ ترین

بجٹ میں کتابوں اور کاپیوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز

مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں کتابوں اور کاپیوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بجٹ میں کتابوں اور کاپیوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔بجٹ میں مشقی کتابوں ، پنسل اور پین پر بھی ٹیکس چھوٹ ختم ہونے کا امکان ہے۔

بین الااقومی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر زور دیا تھا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے حکام بدھ کو وزیر اعظم شہباز شریف کو آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker