پاکستانتازہ ترین

اگلے دو ماہ معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک میں جون سے اگست تک مون سون بارشوں کے حوالے سے آﺅٹ لک جاری کردیا۔رواں سال جون سے اگست کے دوران مون سون میں ملک کے بیشتر مقامات پر معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے،معمول سے زائد بارشوں کا زیادہ امکان وسطی اور شمالی پنجاب میں ہوگا۔محکمہ موسمیات نے جنوبی سندھ میں بھی معمول سے زائد بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بلوچستان میں بھی معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔ کے پی کے اور گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق زائد درجہ حرارت کے باعث بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برف پگھلنے کا عمل تیز ہوسکتا ہے۔ ملک کے اکثر مقامات پر جون کے آغاز میں دن میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہے گا۔ بارش کے بعد درجہ حرارت معمول پر آ جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker