انٹرنیشنلتازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.65 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، فی بیرل آئل 74.18 ڈالر میں فروخت ہورہا ہے۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 78.28 ڈالرہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی آئل کی قیمت فروری کے بعد پہلی بار 80 ڈالر سے نیچے آئی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم جون2024 سے ایل پی جی گیس کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 45.62 روپے کمی کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker