پاکستانتازہ ترین

بجٹ سے متعلق پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں معاملات طےپاگئے

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں معاملات طے پاگئے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بجٹ سے متعلق معاملات ن لیگ، پی پی قیادت کی سطح پر طے پائے، پیپلزپارٹی بجٹ پاس کرانےمیں ن لیگ کو بھرپور سپورٹ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی تمام تحفظات کے باوجود بجٹ کےحق میں ووٹ دے گی، پی پی پارلیمان میں احتجاج وتقاریر کے باوجود بجٹ پاس کرائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی بعض تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی نے بجٹ سے متعلق اعتماد میں نہ لینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

چیئرمین بلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی بجٹ تجاویز پر کمیٹی کو حکومت سے رابطے کے لیے آج تک کا وقت دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker