پاکستانتازہ ترین

موبائل، سیمنٹ، کاغذ، امپورٹڈ ملبوسات ،گاڑیاں مہنگی، پٹرولیم لیوی میں بھی اضافہ

وفاقی بجٹ میں موبائل، سیمنٹ، کاغذ، امپورٹڈ گاڑیاں مہنگی اور جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق برانڈڈ ملبوسات، جوتے، لیدر پروڈکٹس مہنگی کردی گئی ہیں جبکہ نان فائلر کیلیے خرید و فروخت اور کاروبار پر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے ۔

پیٹرولیم مصنوعات پرعائد پیٹرولیم لیوی میں 33 فیصد اضافہ کیا گیا، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔

ہائی اوکٹین، لائٹ ڈیزل اور ایتھانول پر پیٹرولیم لیوی میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker