پاکستانتازہ ترین

قومی اسمبلی ، سوات کے معاملے پر قرار داد کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی میں سوات کے معاملے پر قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے سوات کے معاملے پر قرار داد پیش کر دی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

قرار داد کے متن کے مطابق اقلیتوں کے تحفظ کو وفاقی اور صوبائی حکومتیں یقینی بنائیں، قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اقلیتوں کے خلاف واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل سوات کے علاقے مدین میں لوگوں نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک سیاح کو تشدد کا نشانہ بنا کر اسے جلا ڈالا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker