پاکستانتازہ ترین

ٹرمپ پر حملہ: امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل مستعفی

واشنگٹن: امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل مستعفی ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کمبرلی چیٹل گزشتہ روز کانگریس کمیٹی میں پیش ہوئی تھیں۔

گزشتہ روز کمبرلی چیٹل نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے حملے میں سکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔

امریکی سیکریٹ سروس امریکی صدر اور سابق صدور کی حفاظت کی ذمہ دار ہوتی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد سے سیکریٹ سروس پر سخت تنقید کی جارہی تھی۔

گزشتہ روز کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں بھی دونوں جماعتوں کے اراکین نے کمبرلی چیٹل سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ 13 جولائی کو پنسلوانیا میں ریلی کے دوران حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوگئے تھے جبکہ ریلی میں موجود ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا، بعدازاں حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker