پاکستانتازہ ترینصحت

پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز، سانس لینے میں دشواری کا سامنا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو پسلیوں میں فریکچر کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے اسپتال میں طبی معائنہ کرایا، اسپتال میں ان کا ایکو کارڈیو گرام اور دل کے دیگر ٹیسٹ کیےگئے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خون کے نمونے بھی لیے گئے۔

خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹروں کا پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker