پاکستانتازہ ترینکھیل

نوید اکرم چیمہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوید اکرم چیمہ کو پاکستان ٹیم کا منیجر مقرر کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوید اکرم چیمہ کی تقرری کا اعلان کردیا ہے۔

نوید اکرم چیمہ کا پہلا اسائنمنٹ پاکستان بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ پی سی بی نے سیریز کے لیے سپورٹ اسٹاف کے اعلان میں منیجر کی تصدیق کی۔

پی سی بی کی جانب سے ٹم نیلسن کو ہائی پرفارمنس کوچ بنائے جانےکا بھی باضابطہ اعلان کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نوید اکرم چیمہ دورہ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں ٹیم منیجر رہ چکے ہیں۔

گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک وہاب ریاض سینئر منیجر اور منصور رانا منیجر تھے تاہم انہیں عہدوں سے ہٹادیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker