بلوچستانتازہ ترین

ژوب: سرکاری گودام سے 5 کروڑ سے زائد مالیت کی گندم کی بوریاں غائب ہوگئیں

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سرکاری گودام سے 5 کروڑ سے زائد مالیت کی گندم کی بوریاں غائب ہوگئیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک ژوب کے مطابق سرکاری گودام سے 5 کروڑ سے زائد مالیت کی 4 ہزار 885 بوریاں گندم غائب ہوئیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک کا کہنا ہےکہ گندم کی کمی پورا کرنےکے لیے بوریوں میں مٹی ملائی گئی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک کے مطابق سرکاری گودام کے انچارج کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور سٹی پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرا دیاگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker