پاکستانتازہ ترین

بارکھان سے لاپتا ہونیوالے صحافی حیات کھیتران کوہلو پریس کلب پہنچ گئے

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان سے گزشتہ روز لاپتا ہونے والے مقامی صحافی حیات کھیتران کوہلو پریس کلب پہنچ گئے۔

صحافی کے بھائی حفیظ اللہ کھیتران کا بتانا ہے کہ ایک ٹی وی چینل سے وابستہ حیات کھیتران گزشتہ روز لاپتا ہوگئے تھے تاہم اب وہ کوہلو پریس کلب میں ہیں۔

حیات کھیتران کی بازیابی کے لیےآج بارکھان کےشہررکھنی میں مظاہرہ کیاگیاتھا جس میں مقامی صحافیوں نے شرکت کی تھی۔

شرکا نے حیات کھیتران کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker