پاکستانتازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 96کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے طے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، بازار میں شیئرز کی خرید و فروخت 8 مئی کے بعد بلند ترین رہی۔

بدھ کو اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 491 پوائنٹس اضافے سے 78848 پر بند ہوا ہے۔ شیئرز بازار میں آج 96کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب 51 کروڑ روپے رہی۔

رواں سال 8 مئی کو بازار میں 97 کروڑ شیئرز کے ریکارڈ سودے ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 54 ارب روپے اضافے سے10485 ارب روپے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker