انٹرنیشنلتازہ ترین

حزب اللہ کے راکٹ حملوں سے اسرائیل میں بھاری نقصانات کے مناظر لنک میں ملاحظہ فرمائیں

آج صبح حزب اللہ کی جانب سے لبنان سے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا جس میں اسرائیل کے اندر اہم مقامات کو راکٹوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے اس جنگ میں پہلی بار ستعمال کیے گئے راکٹوں سے سرحد سے اندر 50 کلومیٹر تک علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا، ساحلی شہر حیفا اور رمات ڈیوڈ ایئربیس کو بھی حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان سے ہونے والے راکٹوں کے حملے کے باعث 74 مقبوضہ بستیوں میں سائرن بجنے لگے اور اسرائیلی دفاعی نظام کئی راکٹس نہ روک سکا۔

حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی ویڈوز اور تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں، ذیل میں دی گئی ویڈیوز اور تصاویر حیفہ کے قریب اسرائیلی شہر کریات بیالیک کے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker