پاکستانتازہ ترین

آئینی ترمیم کا معاملہ، جاتی عمرہ میں نواز شریف کی میزبانی میں بڑوں کی بیٹھک جاری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی میزبانی میں ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ میں اہم ملاقات جاتی ہے۔

نوازشریف کی جانب سے سیاسی قائدین کے اعزاز میں عشائیے میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان پہنچ گئے۔

نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔ اس کے علاوہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی عشائیے میں پہنچ گئے۔

ملاقات میں نوازشریف، فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کا 26 ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال جاری ہے، ملاقات میں صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان آئینی مسودے پر اتفاق ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker