پاکستانتازہ ترین

سیلز ٹیکس گوشواروں کیلئے بڑے کاروباری اداروں کے نمائندوں پر حلف نامے کی شرط ختم

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس گوشواروں میں شفافیت کیلئے بڑے کاروباری اداروں کے نمائندوں پر عائد حلف نامے کی شرط ختم کر دی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ حلف نامے کی شرط،، تجارتی تنظیموں کی درخواست اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کیلئے واپس لی گئی ہے۔

تجارتی تنظیموں کے مطالبے پر ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ اکتوبر 2024 میں جمع کرائ جانے والے ستمبر 2024 کے سیلز ٹیکس گوشواروں کیلئے حلف نامہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ غلط یا جھوٹے سیلز ٹیکس گوشواروں کے سدِباب کیلئے 31 اکتوبر تک اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز وصول کی جائیں گی اور جائز خدشات کی صورت میں حلف نامے کے نکات میں ترمیم یا تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker