پاکستانتازہ ترین

سندھ حکومت کا کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز بس سروس کے لیے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں بھی چلائی جائیں گی۔

شرجیل انعام میمن نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام کو بسوں کی خریداری کے لیے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کراچی میں بپلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کو سستی اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرتے ہوئے شہری ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے ہے۔ عوام کی بڑھتی ہوئی ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker