پاکستانتازہ ترین

مل کر پاکستان کی جانب سے ”پاکستان ویئرز ماسک مہم“ کا آغاز کردیا گیا

مل کر پاکستان نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ سے نمٹنے کیلئے ”پاکستان ویئر ماسک“ مہم کا آغاز کردیا۔

پاکستان ویئر ماسک مہم کا مقصد لاہور میں اسموگ کے بڑھتے مسئلے اور ماسک پہننے کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے۔ ”مل کر“ کے رضا کاروں نے لاہور اور گرد و نواح کے شہروں میں ماسک بھی تقسیم کیے ہیں جو جلد ہی ملک بھر کی کمیونٹیز تک پھیلا دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ”مل کر“ کی یہ مہم افراد کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو خاص طور پرا سموگ کے موسم کے دوران فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچائیں۔

اس موقع پر ”مل کر“ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سید کشف احمد کا کہنا تھا کہ ہماری مہم کا مقصد عوامی صحت اور ماحولیاتی مسائل کے بارے میں آگہی پیدا کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker