بلوچستان

شعبان سے چھ ماہ قبل اغوا ہونے والے 7 افراد تاحال بازیاب نہ ہوسکے

شعبان سے چھ ماہ قبل اغوا ہونے والے 7 افراد تاحال بازیاب نہ ہوسکے
کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شعبان کے علاقے سے اغوا کئے گئے سات افراد کو صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ساڑھے چھ ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہ کروا سکے۔
مغویوں کے والد شان رضا کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شعبان سے اغوا ہونے والے ہمارے 7 افراد کو بازیاب نہیں کروا پائے ہیں، انہوں نے کہا کہ اغوا کاروں کی قید میں مقید اپنے بچوں کیلئے پریشان اور دن رات ان کی رہائی کیلئے فکرمند ہیں، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے دردمندانہ اپیل ہے کہ مہربانی کر کے ہمارے بچوں کو بازیاب کروایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker