پاکستان

کراچی سے ایک اور طیارہ بذیعہ سڑک حیدر آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

ناکارہ طیاروں کو سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) کے ملازمین کی تربیت کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں دوسرا طیارہ پیر اور منگل کی درمیانی شب سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ضلع حیدر آباد منتقل کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نعیم عالم نے دوسرے طیارے کی کراچی سے حیدرآباد منتقلی کے فیصلے کی تصدیق کی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم ڈی 83 ساخت کے طیارے کی پیر کی رات جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حیدرآباد منتقلی کے لیے متعلقہ اتھارٹی سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) لے لیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 60 ٹن وزنی طیارے کو ٹریلر کے ذریعے نیشنل ہائی وے سے حیدرآباد منتقل کیا جائے گا، طیارے کو 2 حصوں میں منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ناکارہ طیارے کو نیشنل ہائی وے گھارو ٹھٹھہ سے حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ یہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے تربیتی ادارے میں منتقل کئے جانے والا یہ دوسرا طیارہ ہوگا جب کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کے آخر میں تاریخ میں پہلی مرتبہ طیارے کو ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کیا گیا تھا۔

طیارے کی منتقلی کے عمل کا مشاہدہ کرنے والے ہمایوں خالد نے ڈان کو بتایا تھا کہ ٹریلر پر لادنے سے قبل 110 فٹ لمبے شاہین ایئرلائن کے ناکارہ بوئنگ 737 کے پروں کو الگ کردیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker