پاکستان

سرکاری ملازمین، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز کے الاؤنسز سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل

سرکاری ملازمین، مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز کے الاؤنسز سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔خصوصی کمیٹی کا چیئرمین وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو مقررکر دیا، کمیٹی کے لیے ٹرم آف ریفرنس (ٹی او آرز) بھی طےکر لیے گئے۔رپورٹ کے مطابق کمیٹی وزارت خزانہ کو موصول موجودہ الاؤنسز پر نظرثانی کی تجاویز دیکھے گی، نئےالاونسز دینے سے متعلق بھی خصوصی کمیٹی موصول تجاویز کاجائزہ لےگی۔خصوصی کمیٹی تجاویز کا جائزہ لے کر سفارشات وفاقی کابینہ میں پیش کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker