پاکستان

وزیراعظم کی انسانی اسمگلروں کے سہولت کار ایف آئی اے اہل کاروں کی نشاندہی کی ہدایت

وزیراعظم کا انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کی وجہ بنتی ہے۔

اجلاس کو یونان کشتی حادثے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے انسانی اسمگلروں کے سہولت کار ایف آئی اے اہل کاروں کی نشاندہی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 2023 کے کشتی حادثے کے بعد ذمے داروں کے خلاف کارروائی میں سست روی سے کام لیا گیا۔

وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق جاری تحقیقات جلد مکمل کرکے ٹھوس سفارشات پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker