پاکستان

لاہور میں گھر سے باہر آنے والے شیرکو سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کرکے مار ڈالا

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں سکیورٹی گارڈز نے گھر سے باہر آنے والے پالتو شیر کو مار ڈالا ۔

پولیس کےمطابق ہربنس پورہ کی ایک ہاؤسنگ اسكیم میں علی عدنان نامی شخص نے اپنے ڈیرے پر شیر پال رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ شیر ڈیر ے سے باہر نکل کرسڑک پر آگیا جسے دیکھ کر لوگ خوف زدہ ہوگئے۔

خوف زدہ شہریوں نے فوری ون فائیو پر پولیس کواطلاع دی۔ اسی دوران ہاؤسنگ اسکیم کے سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کرکے شیر کو ڈھیر کردیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کی جانب سے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker