پاکستان

پاکستانی شہریت کیلئے ملک میں کم از کم 5 سال کا قیام لازمی قرار

وفاقی کابینہ نے پاکستانی شہریت کیلئے ملک میں کم از کم 5 سال کا قیام لازمی قرار دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔

ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق پاکستانی شہریت کےلیے پاکستان میں کم از کم 5 سال لازمی قیام کرنا ہوگا۔ پاکستان میں بطور مہاجر اور سفارت کار قیام کی مدت شہریت کےلیے اہلیت تصور نہیں ہوگی۔

ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق فیصلہ افغان خواتین کی پاکستانی مردوں سے شادی کی قانونی حیثیت کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک جا کر بھیک مانگے والوں کے پاسپورٹ ضبط ہوں گے اور انہیں بھاری جرمانے کا بھی سامنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker