پاکستان

ملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم

ملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہوگیا ہے ۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے پروڈکشن یونٹ کا دورہ کیا اورپرنٹنگ و اجرا کے عمل کا جائزہ لیا،یکم جولائی سےاب تک 33 لاکھ 76 ہزار 510 پاسپورٹس کی پرنٹنگ کی گئی۔

نارمل کیٹیگری کے 7 لاکھ 76 ہزار 451 پاسپورٹس کا اجراکیا گیا،ارجنٹ کیٹیگری کے 18 لاکھ 96 ہزار 403 پاسپورٹس کی پرنٹنگ مکمل ہوئی،فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت 7 لاکھ 3 ہزار 656 درخواستوں کو نمٹایا گیا۔

اس موقع پر مصطفیٰ جمال قاضی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن ٹیم کی بغیر چھٹی کے دن رات کی گئی محنت کا ثمر مل گیا،شہری میسج یا ای امیل کا انتظار کیے بغیر اپنے پاسپورٹس وصول کر سکتے ہیں۔

ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے پاسپورٹس کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker