پاکستان

پاکستان کاآذربائیجان سےگیس سپلائی کااہم معاہدہ ہوگیا

پاکستان کاآذربائیجان سےگیس سپلائی کااہم معاہدہ ہوگیا ہے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان کی سوکار کمپنی کا گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدہ ہوا،پاکستان اسٹیٹ آئل نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان گیس سپلائی کا معاہدہ ہوا،خط کے مطابق پی ایس او اور سوکار معاہدے کی رسمی منظوری 24دسمبر کو موصول ہوئی۔

پی ایس او کو معاہدے پر دستخط کی اجازت وزارت توانائی نے 3 دسمبر کو دی،گیس سپلائی معاہدے پر عملدرآمد مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاہدہ توانائی کے شعبے میں بڑا قدم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker